نہر کی حد بندی سے متعلق تنازع ،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

نہر کی حد بندی سے متعلق تنازع ،متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

نقشے کو نظر انداز کر کے نہر کا رخ ان کی ملکیتی اراضی کی جانب منتقل کیا جا رہا

سرگودھا(سٹاف دنیا) موضع بکھر بار میں زرعی اراضی اور نہر کی حد بندی سے متعلق تنازع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ درخواست گزار کسانوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ انہار کی جانب سے نہر کی کھدائی کے دوران مبینہ طور پر اصل لینڈ پلان اور نہری نقشے کو نظر انداز کرتے ہوئے نہر کا رخ ان کی ملکیتی اراضی کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے ،متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ یکم جولائی 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر؍اسسٹنٹ کلکٹر درجہ اول کی نگرانی میں کمپیوٹرائزڈ مشین کے ذریعے حد بندی (حد براری) کرائی گئی، اس موقع پر محکمہ مال اور محکمہ انہار کے افسران بھی موجود تھے ، جبکہ کمپیوٹر ایڈڈ مشین کے آپریٹر نے بھی اس امر کی تصدیق کی کہ حد بندی تمام فریقین کی موجودگی اور اتفاق رائے سے کی گئی ،کہ حد بندی کے بعد واضح ہو گیا کہ محکمہ انہار مبینہ طور پر نہر کو ان کی زرعی زمین کی جانب منتقل کر رہا ہے ، جبکہ ایس ڈی او اریگیشن نے نہر کے اصل نقشے اور پیمائش کو مدنظر نہیں رکھا دوسری جانب موجود تجاوزات ختم کرنے کے بجائے نہر کی سنٹر لائن ہی ان کی زمین کی طرف منتقل کر دی گئی، جس سے نہ صرف ان کی اراضی متاثر ہو رہی ہے بلکہ سڑک کی چوڑائی بھی کم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، جس سے کسانوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، نہر کی مجموعی چوڑائی 66 فٹ ہے ، جس میں سنٹر لائن سے ایک جانب 38۔5 فٹ جبکہ دوسری جانب 27۔5 فٹ رقبہ بنتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...