چور دکان کے تالے توڑ کرکمپیوٹر، دو موبائل، نقدی لے گئے

چور دکان کے تالے توڑ کرکمپیوٹر، دو موبائل، نقدی لے گئے

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے شواہد اکٹھے کر لیے

شاہپور صدر (نامہ نگار)تھانہ شاہپور صدر پولیس نے موبائل شاپ میں چوری کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مدعی محمد فاروق ولد گل فاروق سکنہ نواب پور نے درخواست دی کہ 18 اور 19 جولائی کی درمیانی شب نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر ایک کمپیوٹر، دو موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چرا کر فرار ہوگئے ۔ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 90 ہزار روپے سے زائد بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔تھانہ جھاوریاں پولیس کی حدود میں نامعلوم چور انورٹر چوری کرکے فرار مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مدعی ابوبکر ولد اللہ بخش نے بتایا کہ 16 اور 17 جولائی کی درمیانی شب نامعلوم چور اس کے ڈیرے سے 45 ہزار روپے مالیت کاانورٹر چرا کر فرار ہوگئے ۔ صبح تلاش کے باوجود انورٹر نہ ملا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...