لائن سٹور کے نام پر کروڑوں کی مبینہ سرمایہ کاری کے فراڈ کا انکشاف

 لائن سٹور کے نام پر کروڑوں کی مبینہ سرمایہ کاری کے فراڈ کا انکشاف

لائن سٹور کے نام پر کروڑوں کی مبینہ سرمایہ کاری کے فراڈ کا انکشافشہری سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے اینٹھ لئے گئے ،پھر جعلی چیک دے دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آن لائن سٹور کے نام پر کروڑوں روپے کی مبینہ سرمایہ کاری کے فراڈ کا انکشاف، شہری سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے اینٹھ لئے گئے ، مقام حیات کا محمد رمضان سعودی عرب سے واپس آ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھاجس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اعتماد کی بنیاد پر نعمان اعجاز کو آن لائن اسٹور کے کاروبار کے لیے معاہدے کے تحت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے دیے ، تاہم ملزم نے نہ کاروبار شروع کیا اور نہ ہی رقم واپس کی ،بعد ازاں ملزم نے اصل رقم اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کے لیے مجموعی طور پر 1 کروڑ 90 لاکھ روپے کے تین چیک دیے ، لیکن متعلقہ بینک نے چیک بوگس قرار دے دیئے جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...