حیدر آباد:مفرورسمیت 6مطلوب ملزم گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

حیدر آباد:مفرورسمیت 6مطلوب ملزم گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

سٹی، بلدیہ اور ہوسڑی پولیس کی خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، مقدمات درج گرفتار ملزموں میں اسد شیخ ،علی رضا بھٹی ،ارباب ، فضیل قریشی ودیگر شامل

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزم سمیت 6 مطلوب ملزم گرفتار، چرس، اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود مکتی گلی میں پڑوسیوں کے آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ملزم اسد شیخ کے خلاف محمد ذیشان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردیں۔ سٹی پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ مقدمے میں مطلوب ملزم اسد شیخ کو گرفتار کرلیا۔مزید کارروائیوں میں سٹی پولیس نے مختلف مقامات واپڈا لیبر ہال، رسالہ روڈ، مین کھوکھر محلہ چوک کے قریب اور سینٹ میری چوک تلک چاڑی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مطلوب منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار منشیات فروش علی رضا بھٹی کے قبضے سے 532 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسرے گرفتار منشیات فروش ارباب قریشی سے 516 گرام چرس اور تیسرے منشیات فروش فضیل عرف فوزل قریشی سے 518 گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلدیہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا سپلائر اظہر عرف ملا کو گرفتار کرکے 15 عدد پیکٹ گٹکے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے جوگی موڑ ہوسڑی کے قریب سے منشیات سپلائر لیاقت علی ڈاہانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1 کلو 80 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...