مختلف واقعات میں 1شخص جاں بحق،1زخمی،نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاڑکانہ، حب ، محراب پور(بیورورپورٹ، نمائندگان دنیا) اندرون سندھ مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوگیا، حب سے ایک لاش ملی۔
لاڑکانہ کے قریب کیہر گاؤں کارہائشی 12 سالہ صاحب شاہانی رائس کینال میں ڈوب گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، جس کے باعث گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ حب سے نمائندے کے مطابق ساکران روڈ غریب آباد کے قریب سڑک کنارے سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محراب پور کے قریب گاؤں سومرو میں پسند کی شادی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ذوالفقار سومرو کو زخمی کردیا، عوام نے دو حملہ آوروں کو پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments