گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات

 گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات

گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات گندا پانی گھروں میں داخل ،تعفن کا باعث بننے لگا، علاقہ مکین سراپا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو ملت ٹاؤن اور مجاہد کالونی میں گٹروں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث گلیوں میں گندا پانی جمع، مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، سیوریج بند ہونے کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ تعفن کا باعث بننے لگا، علاقہ مکین سراپا احتجاج، ملک آفتاب، عامر گجر، ملک یوسف، شیخ ارسلان، لیاقت مسیح، انور خان، محمد نور اسلام، محمد اکرم اور خواتین سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ کئی بار عملہ صفائی کو درخواست کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا، جس کے باعث موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، گھروں کے سامنے کھڑا پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے ، اور علاقہ بھر میں صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام سے نوٹس لے کر گٹروں کی صفائی سمیت ناقص سیوریج کی مرمت کی اپیل ہے ، اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...