قاضی ٹاؤن کے رہائشوں کا ستھرا پنجاب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 قاضی ٹاؤن کے رہائشوں کا ستھرا پنجاب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

قاضی ٹاؤن کے رہائشوں کا ستھرا پنجاب کیخلاف احتجاجی مظاہرہ مچھروں کی افزائش کے باعث مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پسماندہ علاقے قاضی ٹاؤن کے رہائشوں نے ستھرا پنجاب کے ظالمانہ رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور کمشنر سر گودہا سے غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے بتایا جاتا ہے قاضی ٹاؤن نے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھڑا گندا پانی شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گیا ہے ۔ علاقے میں جمع گندیپانی سے تعفن پھیل رہا ہے ، جبکہ مچھروں کی افزائش کے باعث مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ جس پر اہلِ علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان سے باقاعدگی سے صفائی اور سیوریج کے بل وصول کیے جاتے ہیں، مگر عملی طور پر صفائی کا کوئی مؤثر نظام دکھائی نہیں دیتا۔ متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروانے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاضی ٹاؤن میں فوری طور پر صفائی، نکاسیآب اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...