شدید حبس میں ستھرا پنجاب کے تین اہلکار دورانِ ڈیوٹی بیہوش

 شدید حبس میں ستھرا پنجاب کے تین اہلکار دورانِ ڈیوٹی بیہوش

صفائی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ حبس کے باعث طبیعت بگڑ گئی

قائد آباد (نمائندہ دنیا )شدید حبس اور گرمی کی لہر کے باعث قائد آباد کے نواحی علاقے گنجیال میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تین اہلکار دورانِ ڈیوٹی بے ہوش ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق اہلکار حضور بخش، محمد افضل اور حیات اللہ معمول کے مطابق صفائی کے فرائض انجام دے رہے تھے کہ اچانک شدید گرمی اور حبس کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملے نے تینوں اہلکاروں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال قائد آباد منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں اہلکار زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔شہری حلقوں نے شدید گرمی میں صفائی عملے سمیت کھلے آسمان تلے کام کرنے والے تمام ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات، مناسب آرام اور پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...