حضور نبی اکرم ؐ کی محبت کائنات کی سب سے بڑی نعمت،حامد رضا چشتی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے صدر مولانا صاحبزادہ حامد رضا چشتی نے کہا ہے کہ ہمارے لئے حضور نبی اکرم ؐ کی محبت کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے اور۔۔۔
اﷲ تعالیٰ کی اس نعمت عظمیٰ سے استفااادہ صرف اور صرف محافل میلاد سجا کر ہی کی جا سکتا ہے، استقبال ماہ ربیع الاول اور عید میلاد النبی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم عالمین کیلئے رحمت بن کر آئے اس لئے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ جشن آمد مصطفے ٰ ایسی شان و منزلت کے ساتھ منائے کہ اﷲ کے اس احسان کا حق ادا ہوسکے ۔ عید میلاد النبیء کے پر مسرت موقع پر ہمیں حقیقی امتی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے وہ اس صورت میں ممکن ہے کہ ہمارا روح اور دل عشق رسول ہی سے سرشار ہو۔انہوں نے کہا کہنے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کی رحمتوں اور برکتوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں یہ وہ مقدس مہینہ ہے جس میں رب کائنات نے حضرت محمد مصطفے ٰ ؐ کو تمام جہانوں کے رحمت بنا کر بھیجا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments