چور دو مقامات سے ایک لاکھ 15 ہزار رکی دو بکریاں لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا(سلانوالی کے نواح میں چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور دو مقامات سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی دو بکریاں چوری کر کے لے گئے تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے ۔
چوری کی پہلی واردات چک نمبر 118 جنوبی کی کالونی میں ہوئی جہاں سے چور شبیر حسین ولد محمد اقبال بھٹی کے گھر سے 70 ہزار روپے مالیت کی بکری چوری کر کے لے گئے دوسری واردات چک نمبر 130 شمالی کے رہائشی محمد سلیم ولد عبدالرحمن قوم سنگراء کہ زرعی ڈیرہ پے ہوئی جہاں سے چور 45 ہزار روپے مالیت کی بکری چوری کر کے لے گئے۔پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر نامعلوم بکری چوروں کے خلاف زیر دفعہ 379 کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments