تحصیل بار بھیرہ کے زیرِ اہتمام آج یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریب ہوگی
بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے زیرِ اہتمام آج 14 اگست کو دن 12 بجے کورٹ ایریا میں یومِ آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔
صدر بار مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید عون عباس کاظمی ایڈووکیٹ نے بار کے تمام ارکان کو تقریب میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے ۔ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے مرکزی صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ہر سال قومی جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی مناتی ہے اور اس تقریب کا مقصد ملک سے محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب آرائیں ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں بھی صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔ آرائیں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری نے بتایا کہ تقریب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے علاوہ شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments