اون سورس ریونیو سے رقم کو فلاح و بہبود پراستعمال کرنے کا فیصلہ

 اون سورس ریونیو سے رقم کو فلاح و بہبود پراستعمال کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ڈویژن میں اون سورس ریونیو سے حاصل ہونے والی رقم کو عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن سے زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہوں اور عوام کو براہِ راست ریلیف مل سکے ،ا س ضمن میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ہدایت کی ہے کہ اون سورس ریونیو سے دستیاب فنڈز کو ترجیحی بنیادوں پر عوامی ضرورت کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے ، اس سلسلہ میں مختلف اضلاع میں مجوزہ ترقیاتی سکیموں کی فزیبلٹی، تخمینہ لاگت، دستیاب فنڈز اور ترجیحی ترتیب کو حتمی شکل دینے کا عمل مکمل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب میں عوامی مفاد کو بنیادی ترجیح دی جائے اور ایسے منصوبے شروع کیے جائیں ۔جن کی تکمیل سے شہریوں کو فوری اور براہِ راست سہولیات میسر آئیں، منصوبوں میں شفافیت، تعمیراتی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ جبکہ متعلقہ افسران ترقیاتی سکیموں کی مؤثر نگرانی بھی یقینی بنائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...