سیوریج کا نظام فعال نہیں ہوا ،بھاری بل آنا شروع

 سیوریج کا نظام فعال نہیں ہوا ،بھاری بل آنا شروع

سیوریج کا نظام فعال نہیں ہوا ،بھاری بل آنا شروع 12 ہزار کسی کو چھ ہزار اور اسی طرح مختلف نوعیت کے بل بھجوائے جا رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واسا کی جانب سے شہر میں تاحال سیوریج کا نظام فعال نہیں ہوا مگر لوگوں کو بھاری بل بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے مختلف بلاکوں اور محلوں میں واسا کی جانب سے کسی کو 10 ہزار کسی کو 12 ہزار کسی کو چھ ہزار اور اسی طرح مختلف نوعیت کے بل بھجوائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور اگر کوئی بل ادا نہیں کر رہا تو ان کے گٹر بند کیے جا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے جب واسا پوری طرح فعال ہو جائے اور سیوریج کا نظام بہتر ہو جائے تو بل لینا ان کا حق ہے مگر قبل از وقت بل وصول کرنا شہریوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے لوگ پہلے ہی بجلی گیس پٹرول اور مہنگائی سے پریشان ہے اوپر سے ستھرا پنجاب واسا جیسے اداروں کی جانب سے بھاری بل آنا شروع ہو چکے ہیں جو لوگوں کے لیے معاشی بدحالی کا موجب بن رہے ہیں اگر یہ ظلم جاری رہا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...