ڈپٹی کمشنر کے بھی ستھرا پنجاب کی حالیہ کارکردگی پر تحفظات

 ڈپٹی کمشنر کے بھی ستھرا پنجاب کی حالیہ کارکردگی پر تحفظات

ڈپٹی کمشنر کے بھی ستھرا پنجاب کی حالیہ کارکردگی پر تحفظات ورکرز کی سو فیصد فیلڈ حاضری، جیو ٹیگنگ اور غیر فعال مشینری کے خاتمے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صفائی کے نظام کی ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سخت مؤقف اختیار کئے جانے پر جہاں ادارہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے وہاں پھر سے اصلاحاتی عمل کو بھی تیز کر دیا گیا ہے ،،ذرائع کے مطابق سابق انتظامیہ کی طرح ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے بھی ستھرا پنجاب کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مجموعی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ورکرز کی سو فیصد فیلڈ حاضری، جیو ٹیگنگ اور غیر فعال مشینری کے خاتمے کا حکم دے دیاہے ، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ صفائی کے کام میں غفلت، غیر حاضری یا ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ٹھیکیدار ایک ہفتے کے اندر کارکردگی بہتر بنائیں، بصورت دیگر قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تمام ورکرز کی جیو ٹیگنگ کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ،ضلعی انتظامیہ نے صفائی کے نظام کو روایتی مینول طریقہ کار سے مکینیکل نظام میں منتقل کرنے کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہر اہم سڑک پر متعلقہ مشینری فعال حالت میں موجود رکھنے اور گھوسٹ ورکرز و غیر فعال مشینری کی روک تھام کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...