تین مویشی چور گرفتار ،لاکھوں کے مسروقہ مویشی بر آمد

تین مویشی چور گرفتار ،لاکھوں کے مسروقہ مویشی بر آمد

تین مویشی چور گرفتار ،لاکھوں کے مسروقہ مویشی بر آمدایک گائے ایک بھینس اورگاڑی تحویل میں لے کر تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب حیدر علی ٹیپو کی ہدایت پر ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ جابہ کے انچارج سب انسپکٹر صفدر خان اپنی ٹیم کے ہمراہ رسہ گیروں کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے تین مویشی چوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی بر آمد کر لئے ، ملزمان سے برآمد ہونیوالی ایک گائے ایک بھینس اور سوزوکپ پک اپ گاڑی تحویل میں لے کر تینوں ملزمان کیخلاف تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کرا دیا ، ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر صفدر خان کی زیر قیادت پٹرلنک پولیس چکوال باونڈی پر معمول کی چیکنگ کر رہی تھی کہ ایک مشکوک پک اپ میں موجود تین افراد نے انہیں دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں تعاقب کر کے حراست میں لے کر گاڑی کی چیکنگ کی تو اس سے ایک گائے اور ایک بھینس بر آمد ہوئی پوچھ گچھ پر ملزمان تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...