دریائی کٹاؤ سے پپلاں کے چار موضع جات شدید متاثر

دریائی کٹاؤ سے پپلاں کے چار موضع جات شدید متاثر

دریائی کٹاؤ سے پپلاں کے چار موضع جات شدید متاثرسینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے اور متعدد مکانات بھی متاثر

کندیاں (نمائندہ دنیا)تحصیل پپلاں کے حلقہ پی پی 88کے چار اہم موضع جات بھکڑا، شاہنواز والا، میلے والی اور ڈھنگانہ میں دریائی کٹاؤ کے باعث صورتحال تشویشناک اختیار کر گئی ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلسل دریائی کٹاؤ سے قیمتی زرعی اراضی اور رہائشی مکانات کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ نقصانات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق دریائی کٹاؤ کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہو چکی ہے اور متعدد مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں کٹاؤ روکنے کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات نہیں کیے گئے ، جس کے باعث عوام میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے ۔علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر بروقت حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے تو مزید زرعی اراضی اور رہائشی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائی کٹاؤ کے خطرے سے دوچار موضع جات میں ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند تعمیر کیے جائیں تاکہ لوگوں کے جان و مال اور زرعی زمینوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا سروے کرایا جائے اور دریائی کٹاؤ کے سدباب کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ کسی ممکنہ انسانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...