شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا

شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ  کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی موضع 41 شمالی میں گھریلو ناچاقی نے سنگین رخ اختیار کرلیا، شوہر طاہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بیوی فتح بی بی کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،خاتون کے والد نے بتایا کہ ملزم تھوڑا تھوڑ کر کے اپنا زرعی رقبہ فروخت کر رہا تھا جس پر اسکی بیوی منع کرتی تھی جو کہ جھگڑے کی وجہ بنا۔،پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی جبکہ فرار ملزم طاہر کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...