یونین کونسل کے نائب قاصد آج عدالت پیش ہو نگے

یونین کونسل کے نائب قاصد آج عدالت پیش ہو نگے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن پولیس یونین کونسل کے نائب قاصد کو دو دیگر افراد کے ہمراہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بطور رشوت جعلی پیدائش، اموات،شادی اور نکاح کے سرٹیفکٹ بنانے کے الزام میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج 18 اگست کو دو بارہ عدالت پیش کرئے گی ،

بتایا جاتا ہے کہ نائب قاصد عمران محمود کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے چک 106 کے سمیع اﷲ اور تقی پارک کے مظہر عباس کے ہمراہ اختیارات سے تجاوز کر کے بطور رشوت لوگوں کے جعلی پیدائش،شادی،طلاق اور اموات کے سرٹیفکیٹس بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا تھا جس کے ختم ہونے پر ملزمان کو آج 18 اگست کو دو بارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...