13 سالہ لڑکی اغوء جعلی نکاح نامہ تیار ، 4 افراد کیخلاف مقدمہ

13 سالہ لڑکی اغوء جعلی نکاح نامہ تیار ، 4 افراد کیخلاف مقدمہ

ملزمان نے مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کی عمر زیادہ ظاہر کرکے نکاح نامہ تیار کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 13 سالہ لڑکی کے اغواء کے بعد مبینہ جعلی نکاح نامہ تیار کرنے کا الزام، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، نیوسیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نذیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی عشرہ نذیر کو 27 جولائی کو گھر کے دروازے سے مبینہ طور پر اغواء کیا گیا تھا، جس پر تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ بعد ازاں تلاش کے دوران والد کو مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ علی حسن نے لڑکی کو اغواء کیا ہے یکم اگست کو وہ معززین علاقہ کے ہمراہ علی حسن کی رہائش گاہ پہنچا تو اس نے مبینہ طور پر ایک نکاح نامے کی فوٹو کاپی دکھائی، جس میں علی حسن کا نام دولہا، نصر اقبال اور محمد عدیل کے نام گواہ جبکہ محمد ارشد کا نام نکاح خواں کے طور پر درج تھا نکاح نامے میں اس کی بیٹی کی عمر 18 سال ظاہر کی گئی، جبکہ ب فارم کے مطابق اس کی تاریخ پیدائش یکم فروری 2013 ہے اور عمر تقریباً 13 سال 6 ماہ بنتی ہے ملزمان نے مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کی عمر زیادہ ظاہر کرکے نکاح نامہ تیار کیا اور اصل عمر چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے علی حسن، نصر اقبال، محمد عدیل صابری اور نکاح خواں محمد ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...