فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں 24 مریضوں کامیاب انڈوسکوپی
مریضوں کے معدہ اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق امراض کی تشخیص اور طبی معائنہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 24 سے زائد مریضوں لکی کامیاب انڈوسکوپی کئی گئی۔ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، جہاں میڈیسن وارڈ کے انچارج چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محمد خان اور ایس آر ڈاکٹر مقدس زہرہ نے 24سے زائد مریضوں کی کامیاب انڈوسکوپی کی۔انڈوسکوپی کے ذریعے مریضوں کے معدہ اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق مختلف امراض کی تشخیص اور طبی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولت فراہم کی گئی۔یہ طبی سرگرمی ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے معیار کو مزید بہتر بنانا ترجیحات میں شامل ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے چیف کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر محمد خان اور ایس آر ڈاکٹر مقدس زہرہ کی پیشہ ورانہ خدمات، محنت اور مریضوں کی بہترین طبی نگہداشت کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ذمہ دارانہ اور مخلصانہ خدمات ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments