سرکاری عمارات کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ

سرکاری عمارات کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ

سرکاری عمارات کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ اہم سرکاری و عوامی مقامات کو سبز برقی لائٹس اور جھنڈیوں سے سجانے کی ہدایت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کی جانب سے کئے گئے سرکاری عمارات کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت ہوا جس میں اے ڈی سی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود، سی ای او ضلع کونسل، سی ای او میونسپل کمیٹی خوشاب سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شریک تھے نورپور تھل، قائدآباد اور نوشہرہ کے اسسٹنٹ کمشنروں نے اجلکاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ا شرکت کی، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ خوشاب میں کابلی گیٹ، مسجد بلال، تحصیل آفس خوشاب، جوہرآباد میں سرور شہید لائبریری سمیت اہم سرکاری و عوامی مقامات کو سبز برقی لائٹس اور جھنڈیوں سے خوبصورتی سے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خوشاب اور جوہرآباد میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور جلوس کے راستوں پر پانی کا باقاعدگی سے چھڑکا کیا جائے ۔ انہوں نے کالج روڈ، بائی پاس روڈ، ہسپتال روڈ، امام بارگاہ حسینیہ روڈ، مین بازار، جنوبی بازار، شبیر پٹرولیم روڈ، جی ٹائپ کالونی، 6 بلاک جوہرآباد، شوگر ملز جوہرآباد مین روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...