بھابھڑہ کینال میں بڑے پیمانے پر ناجائز آبپاشی کا انکشاف
بھابھڑہ کینال میں بڑے پیمانے پر ناجائز آبپاشی کا انکشافمحکمہ انہار نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہر کاٹ کر پانی چوری، ٹیل کے کاشتکاروں کے حق پر ڈاکہ، بھابھڑہ کینال میں بڑے پیمانے پر ناجائز آبپاشی کا انکشاف، محکمہ انہار نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا،محکمہ انہار کے مطابق ملزمان نے بھابھڑہ کے علاقے میں کھدر فیڈر کے برجی نمبر 20۔21؍R کے مقام پر نہر کو مبینہ طور پر کاٹ کر اپنے رقبوں کو ناجائز آبپاشی کی، اطلاع ملنے پر سب ڈویژنل کینال آفیسر محمد نواز ساجد نے موقع کا معائنہ کیا تو پانی چوری کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد متعلقہ ضلعدار اور پٹواری کی جانب سے ناجائز آبپاشی کی رپورٹ بھی مرتب کی گئی،مقدمے میں اعجاز ولد فتحہ، فیروز ولد نور محمد، اعجاز ولد سمندری، سلیم ولد نذیر، انار ولد حسن، مشتاق ولد مولا بخش، عامر ولد احمد، مختار ولد نور محمد، سیف اﷲ ولد شیرو اور بشیر ولد علی محمد کو نامزد کیا گیا ہے ، محکمہ انہار کے مطابق پانی چوری سے نہ صرف سرکاری نہر کو نقصان پہنچا بلکہ ڈسٹری بیوٹری کے ٹیل پر موجود حصہ داروں کو ان کے جائز پانی سے بھی محروم کیا گیا،مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments