موٹرسائیکل سوار پرس ،نقدی ،شناختی کارڈ و دیگر قیمتی اشیا لے گئے

موٹرسائیکل سوار پرس ،نقدی ،شناختی کارڈ و دیگر قیمتی اشیا لے گئے

موٹرسائیکل سوار پرس ،نقدی ،شناختی کارڈ و دیگر قیمتی اشیا لے گئےفیکٹری ایریا سے محمد تقی شاہ،129جنوبی سے محمد عارف کی موٹرسائیکلیں چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) راہزنی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کوٹ فرید کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرب شاہد سے پرس جس میں نقدی ،شناختی کارڈ و دیگر قیمتی اشیاء تھیں چھین کر لے گئے ،جبکہ 66شمالی کی بیوہ خاتون جلاء بی بی ،دھوری کے محمد اسلم،سلطان کالونی کے شہباز علی،38شمالی کے آصف حسین ،محبوب کالونی شاہ پور کی منظور فاطمہ ،117شمالی کے محمد حبیب کے گھروں سے بیس لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر،سلطان ٹاؤن کے عدنان چوہان کے کریانہ سٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی چینی، گھی، سگریٹس ،دالیں و دیگر اشیائے خورونوش،ملت آباد کے محمد ابوبکر کی روم کولر شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان،فیکٹری ایریا سے محمد تقی شاہ،129جنوبی سے محمد عارف کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...