اچار فیکٹری پر چھاپہ ، نان فوڈ گریڈ سرکہ کی بھاری مقدار برآمد

اچار فیکٹری پر چھاپہ ، نان فوڈ گریڈ سرکہ کی بھاری مقدار برآمد

اچار فیکٹری پر چھاپہ ، نان فوڈ گریڈ سرکہ کی بھاری مقدار برآمد تقریباً 3 ہزار کلو مضر صحت اشیاء موقع پر تلف کرکے فیکٹری بند کردی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی صحت سے کھیلنے والی مبینہ اچار فیکٹری ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کی زد میں آگئی، اندرون شہر سکہ کالونی میں واقع فیکٹری پر چھاپے کے دوران ہزاروں کلو انتہائی ناقص اور پھپھوندی زدہ اچار و مربہ جات جبکہ نان فوڈ گریڈ سرکہ کی بھاری مقدار برآمد کرکے تلف کردی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری کے خلاف ماضی میں بھی کارروائی ہوچکی ہے تاہم اس کے باوجود مبینہ طور پر ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی تیاری کا سلسلہ جاری رہا، فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق فیکٹری میں اچار اور مربہ جات انتہائی ناقص حالت میں ذخیرہ کیے گئے تھے جبکہ بھاری مقدار میں نان فوڈ گریڈ سرکہ بھی موجود تھا، فیکٹری میں غیر معیاری انتظامات کے ساتھ گمراہ کن لیبلز کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا، جس پر تقریباً 3 ہزار کلو مضر صحت اشیاء موقع پر تلف کرکے فیکٹری بند کردی گئی، ذرائع کے مطابق فیکٹری کا ڈسپلے پوائنٹ اندرون شہر شربت چوک میں بھی موجود ہے ، شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ماضی کی کارروائی کے باوجود اگر فیکٹری دوبارہ ناقص اشیاء تیار کررہی تھی تو اس کے خلاف مستقل اور مؤثر نگرانی کیوں نہ کی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری انتظامیہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...