امن و امان کی صورتحال پرقرار رکھنا اولین ترجیح ،ڈی پی او
امن و امان کی صورتحال پرقرار رکھنا اولین ترجیح ،ڈی پی او منتظمین بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں
خوشاب( نمائندہ دنیا)12 ربیع الاول کے حوالے سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کئے گئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے میلاد کے جلوسوں کے نتظمین ، امن کمیٹی کے ممبران اور پولیس افسران کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورانہیں اس پر مسرت موقع پربین لمسالک ہم آہنگی اور اتحاد وا خوت کی فضا میں جشن میلاد النبی منانے کی ہدائت کی، انہوں نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں امن و امان کی صورتحال پرقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اس لئے پولیس کی جانب سے محافل میلاد اور عید میلاد النبی کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے متعلقہ علاقوں میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے منتظمین اور امن کمیٹی کے ممبران سے خصوصی میٹنگز کا انعقاد کریں اورجلوسوں کے روٹس، سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیں۔پولیس افسران نے منتظمین جلوس اور امن کمیٹی کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments