ہرنولی ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج سسٹم کو فعال بنانے کے منصوبے پر کا م کا آغاز
میانوالی (نامہ نگار)ہرنولی ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج سسٹم کو فعال بنانے کے منصوبے پر کا م کا آغاز کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمدظفراقبال نے ایم ڈی واسا رضوان اکبر اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجنینرنگ کے عملے کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بندش کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہرنولی شہر کا تفصیلی دورہ کیا، شہر کی مختلف سیوریج لائنوں اور ڈسپوزل سٹیشن کاجائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اور ایم ڈی واسا کی نگرانی میں عملہ ٹاؤن کمیٹی ہرنولی نے ضروری مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور مین ھولز کی ڈی سلٹنگ کا کا م کا شروع کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments