12 ربیع الاول کو پر پُرامن اور خوشگوار ماحول کا قیام سب کی ذمہ داری، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں کی زیرِ صدارت 12 ربیع الاول کے حوالے سے امن کمیٹی کا اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پنوں، ایس ڈی او فیسکو رضوان رفیع، پیر سید عرفان رسول شاہ گیلانی، صدر چناب بازار، صدر مسلم بازار، صدر مین بازار سمیت تمام مکاتبِ فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر پُرامن اور خوشگوار ماحول کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور امن کمیٹی کے ممبران کو باہمی تعاون، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments