محنت کش پر ڈنڈوں سے تشدد،4افراد کے خلاف مقدمہ

محنت کش پر ڈنڈوں سے تشدد،4افراد کے خلاف مقدمہ

محنت کش پر ڈنڈوں سے تشدد،4افراد کے خلاف مقدمہ ڈنڈوں کے وار سے محمد قدیر کے ہاتھ اور سر پر چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی کے رنج پر چار افراد نے مبینہ طور پر محنت کش محمد قدیر کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر دو نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔درخواست کے مطابق محمد قدیر گھر کے قریب مین بازار میں کھڑا تھا کہ اختر اور محمد عامر دو نامعلوم افراد کے ہمراہ ڈنڈے لے کر وہاں پہنچ گئے اور مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ ڈنڈوں کے وار سے محمد قدیر کے ہاتھ اور سر پر چوٹیں آئیں اور وہ زمین پر گر گیا۔متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان نے اسے زمین پر گرا کر بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور سن کر محمد قدیر کی والدہ موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اسے بھی مبینہ طور پر دھکے دیے ۔پولیس نے محمد قدیر کی درخواست پر اختر، محمد عامر اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...