سرکاری اراضی پر غلہ منڈی کے قریب منی سٹیڈیم کی تعمیر شروع

سرکاری اراضی پر غلہ منڈی کے قریب منی سٹیڈیم کی تعمیر شروع

سرکاری اراضی پر غلہ منڈی کے قریب منی سٹیڈیم کی تعمیر شروعمنصوبے پر تقریباً 2 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ، اراضی پر قبضے کا خدشہ موجود تھا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے اور اسے عوامی سہولت میں تبدیل کرنے کے لیے غلہ منڈی کے قریب عرصہ دراز سے خالی پڑے پلاٹ پر منی اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کردی ہے ۔ منصوبے پر تقریباً 2 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ جگہ ماضی میں کڈا خانہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی، تاہم کئی برس سے خالی پڑی ہونے کے باعث سرکاری اراضی پر قبضے کا خدشہ موجود تھا۔ میونسپل کارپوریشن نے خالی جگہ کو کھیلوں کی سہولت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے نہ صرف سرکاری اراضی کو محفوظ بنایا جاسکے گا بلکہ اسے عوامی مفاد میں بھی بروئے کار لایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی اسٹیڈیم کو مستقبل میں ‘‘کرکٹ ارینا، ان ڈور کرکٹ’’ کے لیے لیز پر دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ اس اقدام سے میونسپل کارپوریشن کو مستقل آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے ۔یوں منصوبے سے ایک طرف قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب کھیلوں کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے مالی وسائل میں اضافے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...