مصنوعی نسل کشی کی آڑ میں مبینہ فراڈ اتائی ویٹرنری ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ

مصنوعی نسل کشی کی آڑ میں مبینہ فراڈ   اتائی ویٹرنری ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ

خوشاب (نمائندہ دنیا)پالتو و مویشیوں کی مصنوعی نسل کشی کی آڑ میں کسانوں سے مبینہ طور پر بھاری رقوم بٹورنے والے عطائی ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوڑہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق جمالی بلوچاں کے رہائشی گل اصغر ولد ضامن عباس کے خلاف پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک نور پور محمد عمران کی تحریری رپورٹ پر درج ہوا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کو مخبر کی اطلاع پر لاری اڈہ جمالی بلوچاں کے قریب مصنوعی نسل کشی کا سامان لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ دوران پوچھ گچھ ملزم نے بتایا کہ وہ مویشیوں کی مصنوعی نسل کشی کرتا ہے ، تاہم وہ ویٹرنری ڈاکٹر ہونے کا کوئی سرٹیفکیٹ یا دیگر دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...