ریاستی اداروں کا احترام ہی ملکی ترقی کا راستہ :طاہر یوسف

ریاستی اداروں کا احترام ہی ملکی ترقی کا راستہ :طاہر یوسف

ریاستی اداروں کا احترام ہی ملکی ترقی کا راستہ :طاہر یوسفمعاملات کو سیاسی نعروں کے بجائے قانون کے دائرہ میں رہ کر حل کرنا چاہیے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کا احترام، آئین و قانون کی پاسداری اور عوامی خدمت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا راستہ ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے خواہاں ہیں اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان سے متعلق معاملات کو سیاسی نعروں کے بجائے قانون اور عدالتوں کے دائرہ کار میں رہ کر حل کیا جانا چاہیے ۔ کسی بھی سیاسی رہنما سے متعلق طبی یا قانونی معاملہ ہو، اس میں شفافیت، قانون کی پابندی اور انسانی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے ۔طاہر یوسف نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی محنت سے حاصل ہونے والی ترسیلات زر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں مزید مؤثر انداز میں شریک کرنے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ قومی یکجہتی ہے ۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط جمہوری مستقبل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...