ڈرائی پورٹ خطے کی معاشی ترقی کا گیم چینجر منصوبہ :ڈاکٹر عتیقہ

ڈرائی پورٹ خطے کی معاشی ترقی کا گیم چینجر منصوبہ :ڈاکٹر عتیقہ

ڈرائی پورٹ خطے کی معاشی ترقی کا گیم چینجر منصوبہ :ڈاکٹر عتیقہخطے میں تجارت، صنعت، برآمدات اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سی ای او ڈاکٹر عتیقہ ریحان نے زیر تعمیر سرگودھا ڈرائی پورٹ کو خطے کی معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائی پورٹ فعال ہونے سے سرگودھا سمیت پورے خطے میں تجارت، صنعت، برآمدات اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ملکی معیشت کو بھی براہ راست فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں جدید تجارتی اور لاجسٹک سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈرائی پورٹ کی تکمیل سے درآمد و برآمد کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی، وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔ڈاکٹر عتیقہ ریحان نے کہا کہ جدید ڈرائی پورٹ سرگودھا کو ملکی و بین الاقوامی تجارت کا اہم مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے ۔ حکومت اور متعلقہ ادارے منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرکے اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...