فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم نصب

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم نصب

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم نصبمنصوبہ پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر وارث فاروقہ اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل کی زیر نگرانی مکمل ہوا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے بائیو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مولا بخش ہسپتال میں مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم اور لیکویڈ آکسیجن ٹینک کی کامیاب تنصیب مکمل کرلی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ منصوبہ پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر وارث فاروقہ اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا۔ بائیو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر فرخ اقبال خان نیازی نے دو روز کی مسلسل محنت کے دوران جدید مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم کی تنصیب کا عمل مکمل کیا۔انتظامیہ کے مطابق نئے نظام سے مریضوں کو بلا تعطل، بروقت اور محفوظ آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ مرکزی نظام کے ذریعے ہسپتال کے سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے ۔انجینئر فرخ اقبال خان نیازی نے اتوار اور پیر کے روز مسلسل کام کرتے ہوئے تنصیب مکمل کی۔ انتظامیہ کے مطابق ان کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث تنصیب کے دوران بھی مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔ہسپتال انتظامیہ نے مرکزی آکسیجن سپلائی سسٹم کی تنصیب کو مریضوں کو بہتر، محفوظ اور بلاتعطل طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...