کندیاں : میڈیکو لیگل سہولت ختم، زخمیوں کو مشکلات
کندیاں : میڈیکو لیگل سہولت ختم، زخمیوں کو مشکلات رورل ہیلتھ سنٹر کے نجی انتظام میں چلے جانے کے بعد میڈیکو لیگل سروس ختم
کندیاں (نمائندہ دُنیا ) حکومت پنجاب کی جانب سے کندیاں رورل ہیلتھ سنٹر کو آؤٹ سورس کیے جانے کے بعد لڑائی جھگڑوں، زخمیوں اور دیگر میڈیکو لیگل کیسز (MLC) کے مریضوں کو مقامی سطح پر طبی و قانونی سہولیات کی عدم دستیابی کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق نجی انتظام میں جانے کے بعد مریم نواز ہسپتال کندیاں میں میڈیکو لیگل کیسز وصول نہیں کیے جا رہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑائی جھگڑے ، زخمی ہونے یا جاں بحق ہونے کے واقعات براہِ راست پولیس اور عدالتی کارروائی سے منسلک ہوتے ہیں، اس لیے ایسے کیسز کی قانونی کارروائی اور دستاویزی عمل سرکاری ہسپتالوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر کے نجی انتظام میں چلے جانے کے بعد میڈیکو لیگل سروس کی سہولت ختم ہو گئی ہے ، جس کے باعث متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد اور میڈیکل رپورٹ کے حصول کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں دوسرے شہروں تک سفر کے باعث قیمتی وقت ضائع ہونے کے ساتھ مریضوں کی حالت مزید بگڑنے کا خدشہ بھی رہتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں میں میڈیکو لیگل سروسز بحال کی جائیں یا اس کا متبادل انتظام فوری طور پر کیا جائے۔ تاکہ ہنگامی حالات میں شہریوں کو مقامی سطح پر بروقت طبی اور قانونی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments