نئے صوبوں کا قیام ترقی کی نئی راہیں کھولے گا: مقررین

نئے صوبوں کا قیام ترقی کی نئی راہیں کھولے گا: مقررین

نئے صوبوں کا قیام ترقی کی نئی راہیں کھولے گا: مقررین انتظامی امور میں بہتری اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گی

بھیرہ (نامہ نگار دُنیا ) ملک میں نئے صوبوں کا قیام نہ صرف تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنے گا بلکہ عوام کے لیے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ اس سے انتظامی امور میں بہتری اور بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ابو شاہین فاروقی ہال میں یونین آف جرنلسٹس سرگودھا (دستور) اور بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ شاہین فاروقی نے کی۔

سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں، ظفر اقبال کھوکھر اور زبیر اسلم طور نے کہا کہ پاکستان میں آبادی اور رقبے کے لحاظ سے انتظامی اکائیوں کی موجودہ تقسیم عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے ناکافی ثابت ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ۔

 انتظامی معاملات میں آسانی پیدا ہوگی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دی جا سکے گی۔ نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی اور عوامی مفاد میں کیا جانا چاہیے تاکہ ملک کے تمام علاقوں کے عوام کو مساوی ترقی کے مواقع میسر آسکیں۔اجلاس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافتی نمائندوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے ملکی و علاقائی صورتحال، صحافیوں کو درپیش مسائل اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...