کروڑوں روپے وصول کرنیوالا ملزم کو ائیر پورٹ سے گرفتار

کروڑوں روپے وصول کرنیوالا  ملزم کو ائیر پورٹ سے گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل سرگودھا کی زیرِ نگرانی انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل سرگودھا نے ناروے بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے والے ملزم محمد حسن کو بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایٔرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے 7 افراد کو روزگار کے ویزے پر ناروے بھجوانے کے وعدے پر 2 کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 95 روپے وصول کیے ، تاہم وعدہ پورا نہ کیا۔ ملزم کے خلاف درج ہے ایف آئی اے کی بروقت کارروائی سے ملزم کو ملک سے فرار ہونے سے قبل گرفتار کیے جانے پر متعلقہ حکام اور افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...