انسداد سموگ کارروائیاں ،پانچ بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا

 انسداد سموگ کارروائیاں ،پانچ بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا

انسداد سموگ کارروائیاں ،پانچ بھٹوں کو مسمار کر دیا گیابھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے انسداد سموگ کارروائیاں جاری ہیں۔ تحصیل سلانوالی میں محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب پانچ بھٹوں کو مسمار کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد رانا کی نگرانی میں کارروائی کے دوران مذکورہ بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے مقررہ ماحولیاتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لیے ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...