پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں پی ایچ ای سی کوئز مقابلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یونیورسٹی آف سرگودھا میں پی ایچ ای سی کوئز مقابلہ، یونیورسٹی آف سرگودھا کی ٹیم اے نے پہلی جبکہ ٹیم بی نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔۔۔
اے جی نیازی یونیورسٹی کی ٹیم اے تیسرے نمبر پر رہی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ اسٹڈیز کے زیر اہتمام ڈویژنل سطح کے مقابلے میں پانچ جامعات کی 9 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں پاکستان چین تعلقات، تاریخ، ثقافت، سفارتکاری اور عصری امور سے متعلق سوالات شامل تھے۔
ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنہ اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے کہا کہ ایسے مقابلوں سے نوجوانوں میں پاک چین تعلقات کے بارے میں آگاہی اور دونوں ممالک کے عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کامیاب ٹیموں میں نقد انعامات، اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں اور طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments