یونیورسٹی آف سرگودھا کے 118 ڈیلی ویجز ملازمین مستقل
16 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی مل گئی،ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ، وی سی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے 118 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل ورک مین کا درجہ دے دیا گیا جبکہ 16 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی مل گئی۔ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پرماننٹ ورک مین پالیسی کے تحت سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد ملازمین کو باقاعدہ آرڈر دینے کی تقریب یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی رجسٹرار وقار احمد نے بتایا کہ وائس چانسلر کی مدت میں قانون و ضابطے کے مطابق 500 سے زائد اساتذہ و ملازمین کو ریگولر، 735 کو ٹائم سکیل اور 100 سے زائد ملازمین کو ترقی دی گئی، جبکہ 118 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل ورک مین کا درجہ دیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ محنتی اساتذہ اور ملازمین ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی خدمات کا اعتراف اور انہیں جائز حقوق کی فراہمی یونیورسٹی کی ترجیح ہے ۔ تقریب میں ملازمین نے مستقل حیثیت اور ترقی کے احکامات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ وائس چانسلر کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments