2جواری گرفتار، رقم 25 ہزار برآمد
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)۔تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائی، ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 2 جواری گرفتار، وٹک رقم 25 ہزار روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
جرائم پیشہ عناصرِ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 2 جواری محمد سرور، محمد نواز سکنائے واں بھچراں کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 25 ہزار روپے برآمد کیے جبکہ طاہر اقبال، عرفان، طارق، شیر احمد، صدام، شہزاد عرف شازی سکنائے واں بھچراں فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments