کوٹ مومن:گرین بس پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ،شیشہ ٹوٹ گیا

کوٹ مومن:گرین بس پر نامعلوم افراد کا پتھراؤ،شیشہ ٹوٹ گیا

بس میں مسافر بھی سوار تھے ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)سے سرگودھا جانے والی گرین بس کو معظم آباد کے قریب شیر والا سٹاپ پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں بس کا فرنٹ شیشہ ٹوٹ کر نقصان پہنچا۔ واقعے کے وقت بس میں مسافر بھی سوار تھے ، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوٹ مومن، سرگودھا روٹ پر گرین بسوں کو پتھراؤ کا نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔شہریوں نے گرین بس سروس پر بار بار پتھراؤ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسافروں و بسوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...