تھانہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کا حکم

تھانہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا  اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مڈھ رانجھا کا اچانک دورہِ کر کے تھانہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

زرائع کے مطابق ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے مڈھ رانجھا کا اچانک دورہِ کر کے تھانہ میں زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا ڈی پی او نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو تعمیراتی کام کو بلا تاخیر اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمارت کی تعمیر میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور پائیداری کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تاکہ تھانہ کی نئی بلڈنگ کو جلد فعال کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...