ترقیاتی منصوبوں، گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کاجائز ہ

 ترقیاتی منصوبوں، گرین بیلٹس اور  صفائی ستھرائی کے نظام کاجائز ہ

میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر کا دورہ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں، گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کاجائز ہ لیا۔

انھوں نے میانوالی کالا باغ روڈ پر تعمیر کی جانے والی گرین بیلٹس، نئے لگا ئے جانے والے پو دوں کا معائنہ کیا، محکمہ جنگلات کی جانب سے گرین بیلٹس کی مناسب دیکھ بھال پرعملے کی کا ؤشوں کو سراہتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادوں پر نئے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے جی پی او چوک میں تھل کینال پر نو تعمیر شدہ پل کا معائنہ کیا۔ اور محکمہ ہا ئی وے کے حکام کو پل کے اطراف حفاظتی اقدامات اور ملحقہ سٹرکوں کے کناروں پر کرب سٹون لگا نے کی ہدایت کی۔ شاہد عبا س کا ٹھیا نے مریم نواز میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا اور اکیڈمک بلا ک میں جاری تعمیر و مر مت کے کا موں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...