12فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے سیمپل سے 9خراب

 12فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے سیمپل سے 9خراب

12فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے سیمپل سے 9خراب 7 پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے سیمپل جراثیم کی موجودگی کی بنا پر اصلاح تک بند

میانوالی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر کاروباری بنیادوں پر لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر میانوالی شہر بھر میں موجود تمام پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے سیمپل اکٹھے کرکے لیب بھجوائے گئے ، 12 فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے سیمپل لیے گئے جبکہ 9 فیل گئے ۔مزید کاروائی کرتے ہوئے 7 پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے سیمپل جراثیم کی موجودگی کی بنا پر اصلاح تک بند جبکہ 2 پرائیویٹ فلٹریشن پلانٹس کے مالکان کو معمولی نقائص کی بنا پر 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔صوبے بھر میں فلٹریشن پلانٹس کی سیمپلنگ کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...