12 لاکھ 45 ہزار روپے کا ڈیزل و دیگر سامان مبینہ چوری

 12 لاکھ 45 ہزار روپے کا ڈیزل و دیگر سامان مبینہ چوری

12 لاکھ 45 ہزار روپے کا ڈیزل و دیگر سامان مبینہ چوریملازم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، مسروقہ سامان کی تلاش شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھلوال میں زیر تعمیر سڑک سے 12 لاکھ 45 ہزار روپے کا ڈیزل و دیگر سامان مبینہ چوری، ملازم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 18 شمالی میں طیب منظور کی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے سڑک کا کام جاری تھا جہاں دو کرین بیٹریاں مالیتی ایک لاکھ 10 ہزار، رولر کی بیٹری 55 ہزار اور ڈیزل ٹینکی سے مختلف اوقات میں تقریباً 3 ہزار لیٹر ڈیزل مالیتی 10 لاکھ 80 ہزار روپے مبینہ طور پر چوری کیا گیا، جس سے مجموعی نقصان 12 لاکھ 45 ہزار روپے بتایا گیاشک ہونے پر کمپنی کے ٹریکٹر ڈرائیور شبیر سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے مبینہ طور پر چوری کا اعتراف کیا تاہم سامان واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے شبیر اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان اور مسروقہ سامان کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...