گھرکی ملکیت کے تنازع پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو تشدد کا نشانہ ڈالا

 گھرکی ملکیت کے تنازع پر بھائی  نے بہن اور بہنوئی کو تشدد کا نشانہ ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھر کی ملکیت کے تنازع پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ ڈالا، واقعہ چک نمبر 70 جنوبی میں پیش آیا جہاں متاثرہ ظہیر عباس کے مطابق وہ اپنی اہلیہ ام شبانہ نصرت کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ ۔۔۔

اس کا برادر نسبتی نبیل نصرت گھر آیا اور گالم گلوچ شروع کردی، اہلیہ کے منع کرنے پر ملزم نے اسے پکڑ کر زدوکوب کیا جبکہ شوہر کو بھی مارا پیٹا، متاثرین کے مطابق گھر خالی کرنے کے اصرار اور ملکیت کے تنازع پر یہ تشدد کیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...