بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم میں مبینہ فراڈ، مقدمہ درج
بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم میں مبینہ فراڈ، مقدمہ درج ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ 14 ہزار 200 روپے نکلوائے جاچکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم میں مبینہ فراڈ، مقدمہ درج کرلیاگیا،بھابڑہ کی رہائشی مطلوب بی بی نے پولیس کو بتایا کہ بی آئی ایس پی کی رقم نکلوانے حذیفہ اور ساجد کے پاس گئی جہاں اس نے ڈیوائس پر فنگر پرنٹ لگایا، ملزمان نے رقم کا میسج نہ آنے کا کہہ کر اسے واپس بھیج دیا، خاتون متعدد بار رقم کے حصول کے لیے ملزمان کے پاس جاتی رہی تاہم رقم نہ دی گئی، بعدازاں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ خاتون کے 14 ہزار 200 روپے پہلے ہی نکلوائے جاچکے ہیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments