4 میڈیکل سٹوروں کے کیسز ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

4 میڈیکل سٹوروں کے کیسز ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر

4 میڈیکل سٹوروں کے کیسز ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر 1کیس کا دوبارہ جائزہ، 3 میڈیکل سٹوروں کی دوبارہ انسپکشن کی سماعت ملتوی

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگا ہ، ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی و عیسیٰ خیل محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں اسامہ ابراہیم نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی ھیڈ کوارٹر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کے مر تکب 17میڈیکل سٹوروں اور فارمیسی مالکا ن کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 07 میڈیکل سٹوروں کے مالکا ن کو وارننگ، سنگین نوعیت کی خلاف ورزی کر نے پر 04 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا، 01 کیس کا دوبارہ جائزہ، 03 میڈیکل سٹوروں کی دوبارہ انسپکشن جبکہ 03 میڈیکل سٹور کے کیس کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م میڈیکل سٹوروں، فارمیسوں اور ادویات سٹاک کر نے والی کمپنیوں کی با قاعدگی سے انسپکشن کی جا ئے ، غیر رجسٹرڈ، ممنوعہ، زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے اور ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے عناصر کے خلاف بلا تفریق قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...