نیشنل بینک کلب روڈ کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی
نیشنل بینک کلب روڈ کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر قابو پا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کلب روڈ کی پہلی منزل پر اے سی بریکر میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایت پر چار فائر وہیکلز، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے حفاظتی جائزے کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فائر فائٹنگ، سرچ اینڈ ریسکیو اور بعد ازاں کولنگ آپریشن شروع کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا جبکہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 35 ارب روپے مالیت کے اثاثے محفوظ رہے ، جن میں تقریباً 30 ارب روپے نقد رقم، فرنیچر اور کمپیوٹر سسٹمز شامل ہیں، فائر فائٹنگ، کولنگ اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تمام ریسکیو گاڑیاں واپس متعلقہ اسٹیشنز روانہ کردی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments