واش روم میں سانپ کی موجودگی ، ہسپتال میں تشویش
واش روم میں سانپ کی موجودگی ، ہسپتال میں تشویش سانپ کو پکڑ کر تلف کردیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سرگودھا،شاہپور صدر(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) آر ایچ سی جھاوریاں کے لیبر روم کے واش روم میں سانپ کی موجودگی نے ہسپتال میں تشویش کی صورتحال پیدا کردی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑ کر تلف کردیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ آر ایچ سی جھاوریاں میں سانپ گھس آیا ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے لیبر روم کے واش روم میں موجود سانپ کو پکڑنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ تکنیک استعمال کرتے ہوئے سانپ کو کامیابی سے قابو کیا اور تلف کردیا، جس کے بعد ہسپتال میں موجود مریضوں، عملے اور دیگر افراد کو ممکنہ خطرے سے محفوظ کرلیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments